میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں ملبے تلے خواتین اور بچوں کی 60 لاشیں برآمد

غزہ میں ملبے تلے خواتین اور بچوں کی 60 لاشیں برآمد

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے آپریشن کے بعد کیے گئے امدادی کاموں کے دوران تباہ حال عمارتوں کے ملبے سے خواتین اور بچوں سمیت 60 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے مشرقی ضلع شجاعیہ میں اسرائیلی فوج نے ایک ہفتے کے مسلسل محاصرے کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دیتے ہوئے وہاں سے چلے گئے تھے ۔بعد ازاں اس علاقے میں فلسطین کی ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں کا سلسلہ شروع کیا جس کے دوران تباہ حال علاقے میں ملبے کے ڈھیر سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔حماس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں اسرائیلی فوج نے 300 سے زیادہ رہائشی عمارات اور 100 سے زیادہ کاروباری مراکز کو تباہ کردیا۔اسرائیلی فوج کے اس علاقے سے چلے جانے کے بعد اپنے گھروں کو واپس لوٹنے والے فلسطینی اپنی عمر بھر کی کمائی اور سر چھپانے کے ٹھکانوں کو یوں تباہ دیکھ کر دھاڑیں مار مار رونے لگے ۔ہر طرف قیامت صغریٰ کا عالم تھا۔ کوئی اپنے بیٹے کو تلاش کر رہا تھا تو کسی کو اپنے باپ کی تلاش تھی۔ کہیں بے چین ماں اپنے لاڈلوں کی تلاش میں دیوانہ وار دوڑ رہی تھیں اور کہیں بچیوں کی سسکتی آوازیں تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں