میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث گروہ گرفتار

کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث گروہ گرفتار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کو گرفتار کرکے 10ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے منیجر سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کوویسٹ ورف روڈپرنجی بینک کی برانچ سے گرفتارکیا گیا، ملزمان کی شناخت شجاع الدین، حسین کے نام سے ہوئی۔ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتارملزم شجاع الدین نجی بینک میں بطوربینک منیجرکام کررہا تھا ، ملزمان کئی ماہ سے غیرقانونی طور پر کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 10ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلئے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں