ایم کیو ایم نے اگلے بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دی
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
ایم کیو ایم پاکستان نے اگلے بلدیاتی انتخابات میں شہر کراچی میں نوجوان قیادت کو آگے لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی تیاری شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اگلے بلدیاتی انتخابات جو طے شدہ شیڈول کے مطابق 2027 میں ہونے ہیں کے لیے پیشگی تیاری شروع کر دی ہے اور شہر قائد کے نوجوانوں کو آگے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں ایم کیو ایم نے کراچی کے قابل نوجوانوں کے انٹرویوز شروع کر دیے ہیں جب کہ اسی تناظر میں رواں ماہ 28 جولائی کو یوتھ کنونشن کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔اس یوتھ کنونشن میں ایم کیو ایم قیادت نوجوانوں کے لیے پارٹی وژن سامنے رکھے گی۔