میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ،روہڑی سے منشیات کے 7 اسمگلرز گرفتار

کراچی ،روہڑی سے منشیات کے 7 اسمگلرز گرفتار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ ایکسائز سندھ کے نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے ایک ہی دن میں پانچ بڑے آپریشنز کرتے ہوئے کراچی اور روہڑی سے منشیات کے 7 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 59 کلو چرس، سات کلو آئس اور ایک کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے۔ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی ٹیم نے کراچی میں حب ریور روڈ چیک پوسٹ پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کرتے ہوئے ایک کار کی تلاشی لی، تلاشی کے دوران کار کے خفیہ خانوں سے تین کلو آئس برآمد کر لی گئی، ایکسائز ٹیم نے کار میں سوار دو منشیات فروشوں چنگیز علی اور ریاض احمد گرفتار کر لیا اور کار تحویل میں لے لی۔ کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں جھنڈا شاہ قبرستان کے قریب انٹیلی جنس پر مبنی ایک اور آپریشن میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک آٹو رکشہ سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرکے اسمگلر امجد خان ولد دولت خان کو گرفتار کر لیا۔ ایکسائز پولیس ڈسٹرکٹ ملیر کی ٹیم نے کراچی میں سپر ہائی وے پر بقائی ہسپتال کے قریب انٹیلی جنس پر مبنی تیسری کارروائی کرتے ہوئے 40 کلو گرام چرس برآمد کر کے منشیات کے اسمگلر ضیا اللہ ولد احسن اللہ کو گرفتار کر لیا ۔ کراچی شاہ فیصل میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ نے آپریشن کرتے ہوئے 2 ملزمان عبدالرحمان اور نصیر گل گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 4 کلو آئس اور سات کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ ایکسائز ٹیم روہڑی نے ایک کارروائی میں ملزم آفتاب احمد بروہی کار سمیت گرفتار کر لیا اور 12 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی جانب سے گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف سی این ایس اے کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی کارروائیوں کی اطلاع ملتے ہی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن ڈی جی ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول کے دفتر پہنچ گئے اور کامیاب آپریشنز پر ایکسائز ٹیموں کو شاباشی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایکسائز پولیس کی کارروائیاں منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشنز اور گرفتاریاں ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں، محفوظ اور منشیات سے پاک معاشرے کو یقینی بنانے کے لیے آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مزید تحقیقات کا مقصد منشیات کی اسمگلنگ کے پیچھے موجود پورے نیٹ ورک کا خاتمہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں