میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس ایس جی سی ،گیس چوری و اربوں کا نقصان کرنے والے آزاد

ایس ایس جی سی ،گیس چوری و اربوں کا نقصان کرنے والے آزاد

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں کرپٹ وبددیانت عملے کی وجہ سے تاحال گیس چوری کا سلسلہ جاری، محکمے کو اربوں کا نقصان پہنچانے اور شہرقائد میں مصنوعی گیس بحران پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف تاحال کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تفصیل کے مطابق محکمہ ایس ایس جی میں موجود کرپٹ و بدعنوان عناصر کی طرف سے غیر قانونی گیس کنکشن کے ذریعے گیس چوری کا سلسلہ تاحال جاری ہے منیجنگ ڈائریکٹر آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کی طرف سے "روزنامہ جرات” میں مسلسل خبروں کی اشاعت کے بعد غیر قانونی گیس کنکشن کی فراہمی پر منیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی سے ڈسٹرکٹ ملیر کرپٹ و بدعنوان عناصر کی جانب سے غیرقانونی طور پر گیس کنکشن فراہم کرنے اور کراچی میں مصنوعی گیس کا بحران پیدا کرنے پر بعد از انکوائری تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی جس پر تاحال محکمہ ایس ایس جی سی کے کرپٹ عناصر نے عمل نہیں کیا ہے واضح رہے کہ "جرات” میں متعدد بار غیرقانونی گیس کنکشنز کی نشاندہی سمیت کراچی میں مصنوعی گیس کا بحران پیدا کرنے والے کرپٹ و بد عنوان عناصر کے خلاف لکھ چکا ہے روزنامہ جرات کو دستیاب معلومات کے مطابق امین راجپوت،سلمان صدیقی اور میڈیا کوارڈینیٹر صفدر حسین نے لانڈھی ٹاون اور بن قاسم ٹاون میں کچی آبادیوں اور سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے عناصر کو بیسیوں مقامات پر کروڑوں روپے رشوت کے عوض غیرقانونی گیس کنکشنز فراہم کیے ہیں جبکہ ایم ڈی اے اسکیم 25 کے مختلف سیکٹروں پر قبضہ کرنے والے عناصر کو غیرقانونی گیس کنکشن فراہم کیے گئے ہیں جس میں دھنی پڑتو گوٹھ،پٹھان کالونی،سومار گوٹھ،بگٹی گوٹھ،عباس ٹاون،مری گوٹھ، در محمد گوٹھ،سکینہ شر سیکٹر،شاہ لطیف ٹاون سیکٹر 31 سی،رفیق کالونی،اوڈھ بستی،داتا نگر ودیگر علاقے شامل ہیں اینٹی تھیفٹ سیل اور زونل انچارج علی نواز میمن سمیت امین راجپوت،سلمان صدیقی اور میڈیا کوارڈینیٹر کی غیرقانونی گیس کنکشنز فراہم کرنے اور کروڑوں روپے رشوت وصولی کو باقاعدہ طور پر شیلٹر فراہم کرتے ہوئے مذکورہ آبادیوں سے ماہانہ مقامی بھوتاروں کے ذریعے بھتہ وصولی میں مصروف ہیں ایم ڈی عمران منیار محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی،ایف آئی اے،اینٹی کرپشن،نیب،وزیر اعلی سندھ اور وزیر توانائی کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں