میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کرکٹ بورڈ میں سابق ملازمین کو فارغ کرنے کا عمل شروع

پاکستان کرکٹ بورڈ میں سابق ملازمین کو فارغ کرنے کا عمل شروع

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیئرمین کی تبدیلی کے ساتھ ہی سابق دور میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی میں لوگوں کو مرحلہ وار فارغ کرنے کی تجویز ہے، گزشتہ روزپہلے مرحلے میں ایک ریجن کے کوچ کو ملازمت سے برطرفی کا نوٹس مل گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے کوچ سابق چیئرمین کے نزدیکی تھے جن میں پاکستان ٹیم کے غیر ملکی کوچز بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اگر پی سی بی انتظامیہ مکی ا?رتھر سمیت کسی بھی ملازم کو فارغ کرتی ہے تو اسے 3 ماہ کی ایڈوانس تنخواہ دی جائے گی یہ تنخواہ کی رقم کروڑوں میں بنتی ہے۔پی سی بی کی سابق انتظامیہ نے جن لوگوں کو ملازمت پر رکھا ان کے معاہدوں میں یہ شق موجود تھی کہ انہیں 3 ماہ کی تنخواہ دی جائے گی۔سابق کوچ مکی آرتھر قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائر یکٹر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔واضح رہے کہ مکی آرتھر 2016 سے 2019 تک قومی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں، ان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں