میں پاکستان جانے پر راضی نہیں ہوا، بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کی تردید
جرات ڈیسک
بدھ, ۱۲ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے دورہ پاکستان پر رضامندی کی تردید کردی۔ جے شاہ نے بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان جانے پر راضی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کا دورہ نہیں کر رہا، یا تو یہ مِس کمیونیکیشن ہے یا پھر بدنیتی کی وجہ سے جان بوجھ کر غلط خبر پھیلائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اور بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ کے درمیان ڈربن ساؤتھ افریقا میں ملاقات ہوئی تھی۔ اس ملاقات کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ ذکا اشرف نے جے شاہ کو ایشیا کپ میں پاکستان آنے کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کرلی۔