میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پٹہ سسٹم مافیا، معروف بلڈر گروپ کے پروجیکٹوں کے گرد گھیراتنگ

پٹہ سسٹم مافیا، معروف بلڈر گروپ کے پروجیکٹوں کے گرد گھیراتنگ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: آصف سعود) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کے منظور نظر کراچی کے ایک معروف بلڈر گروپ کے پروجیکٹوں کی تفصیلات تحقیقاتی اداروں نے جمع کرنا شروع کردیں پٹہ سسٹم مافیا کا مرکزی کردار فیصل میمن معروف بلڈر گروپ کا پارٹنر بھی ہے اور پٹہ سسٹم کو چلانے کیلئے معروف بلڈر کے کلفٹن اور ملینیم مال کے قریب دفاتر کو استعمال کرتا ہے مذکورہ بلڈر نے زرعی زمینوں پر پٹہ سسٹم کی آشیرباد سے ہائوسنگ اسکیموں کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے اپروول حاصل کیں مذکورہ بلڈر کو ایس بی سی اے میں جونیئر ملک ریاض کہا جاتا ہے پٹہ سسٹم کے خاتمے کے بعد مذکورہ بلڈر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا نے کراچی میں دو سالوں کے درمیان ابھرتے ہوئے ایک معروف بلڈر گروپ کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے ناصرف استعمال کیا بلکہ مذکورہ بلڈر گروپ کو زرعی زمینوں پر ہائوسنگ اسکیموں کی منظوری دلوائی ذریعے کا کہنا ہے کہ مذکورہ بلڈر گروپ دعویٰ کرتا ہے کہ اس کی صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے کاروباری شراکت داری ہے جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کے مرکزی کردار فیصل میمن بھی مذکورہ بلڈر گروپ کے شراکت دار بتائے جاتے ہیں اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی اداروں نے پٹہ سسٹم مافیا کے منظور نظر مذکورہ بلڈر گروپ کے پروجیکٹوں کی تفصیلات جمع کرنا شروع کردی ہیں ذریعے کے بقول مذکورہ بلڈر کا کلفٹن اور ملینیم مال کے قریب دفاتر کو پٹہ سسٹم مافیا اپنے ہیڈ کوارٹر کے طورپر استعمال کرتی رہی ہے اس حوالے سے ایس بی سی اے کے بعض افسران نے نمائندہ جرأت کو بتایا کہ پٹہ سسٹم مافیا کا مرکزی کردار فیصل میمن مذکورہ بلڈر کے دفاتر میں انہیں بلاکر ہدایات دیتا رہا ہے ذریعے نے بتایا کہ ایس بی سی اے میں مذکورہ بلڈر کو جونیئر ملک ریاض کہا جاتا ہے کیونکہ اس حولے سے فیصل میمن نے ایس بی سی اے افسران کو ہدایت دے رکھی ہیں کہ ان کو کسی بھی معاملے میں تنگ نہ کیا جائے جبکہ فیصل میمن نے مذکورہ ابھرتے ہوئے معروف بلڈر کے پروجیکٹوں سے ایس بی سی اے افسران کو منتھلی وصول کرنے سے بھی روکا ہوا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے افسران مذکورہ بلڈر کے پروجیکٹوں میں قانونی بے قاعدگیوں سے مکمل باخبر ہیں جیسے ہی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے فیصل میمن کا پٹہ سسٹم ختم ہوگا تو مذکورہ بلڈر گروپ کے پروجیکٹوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی ذریعے کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے پریشان مذکورہ بلڈر ایس بی سی اے میں اپنے معاملات درست کرنے کیلئے بعض ایس بی سی اے افسران کی مشاورت بھی حاصل کررہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں