میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اوپی ایس کے تحت چلایاجانے لگا

پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اوپی ایس کے تحت چلایاجانے لگا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

فیڈرل ادارے(PSQCA) کو OPSکے تحت چلائے جانے کا انکشاف سال 2021ستمبر سے مستقل طور پر ڈی جی کا تقرر نہیں ہو سکا سیکرٹریPSQCA اور ڈی ڈی فنانس کی سیٹیں بھی تاحال خالی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا فیڈرل ادارہ پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو مکمل طور پر OPSکے تحت چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے جسکی وجہ سے ادارہ عوامی سطح پر کوئی ایسی پالیسی متعارف نہیں کر سکا جس کا براہِ راست شہریوں کو فوائد پہنچ سکے سال 2021 سے لے کر آج تک ادارے کے اہم مرکزی منصب ڈائریکٹر جنرل کو مستقل طور پر پوئنٹ نہیں کیا گیا ڈائریکٹر جنرل کا مستقل طور پر تقرر نہ ہونا متعلقہ منسٹری کے لیئے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے پاکستان میں کھانے پینے والی اشیا کو نیشنل اسٹینڈرڈ کے طور پر دیکھنے والے فیڈرل ادارے کو او پی ایس کے تحت چلانا پاکستانی قوم کے ساتھ ایک بڑا مذاق ہے دوسری جانب سیکرٹری پی ایس کیو سی اے اور ڈی ڈی فنانس کی سیٹیں بھی تاحال خالی نظر آنے لگیں ان تمام اہم ترین سیٹوں پر اربابِ اختیار کا نہ ہونا پالیسی مرتب ہونے میں بڑی رکاوٹ پیش آنے لگی چونکہ یہ تمام منصب کا مستقل طور پر ہونا ہی شہریوں کے مفاد میں ہے تاکہ پانی سمیت تمام سیکٹرز میں پالیسی کو مرتب کرنے کی اشد ضرورت ہے اہم عہدوں پر فائز یا پھر مستقل طور پر نا ہونا ادارہ اپنا مقصد کو کھو دینے کے مترادف ہے شہری حلقوں نے نمائندہ جرآت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جن مقاصد کو حاصل کرنے کیلئےPSQCAکو ایک ادارے کی صورت میں وجود میں لایا گیا تھا اگر ادارہ اپنی زمہ داریاں اور ٹارگٹ انچیف نہیں کرتا تو پھر بیکار اور قوم پر ایک اضافی بوجھ سمجھا جائے گا جس ادارے یا محکمے کے مرکزی اربابِ اختیار کے منصب ہی نہیں ہوں وہ خاک زمہ داریاں ادا کرے گا اس فیڈرل ادارے کی بہتری اور اہم عہدوں کی تقرری کے لیئے متعلقہ منسٹری اور وزیراعظم پاکستان کو OPS کے تحت چلنے والے ادارے پر خصوصی عدم دلچسپی لینی چاہیئے تا کہ ادارہ اپنی تمام تر زمہ داریاں بخوبی سر انجام دے سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں