میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسمبلیاں 8 اگست کوتحلیل کرنے کی تجویز ،پیپلزپارٹی کا موجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع کی حمایت سے انکار

اسمبلیاں 8 اگست کوتحلیل کرنے کی تجویز ،پیپلزپارٹی کا موجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع کی حمایت سے انکار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کو 8 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی۔پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے، اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے، انتخابی اصلاحات میں آر ٹی ایس سسٹم جیسے معاملات اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے۔نوید قمر کا کہنا تھا کہ موجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع کی حمایت نہیں کرتے ۔ اور نگران سیٹ اپ کسی صورت آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اسمبلی میں توسیع پر قانون سازی پر اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں