ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کرنے کی دھمکی
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن نے ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کرنے کی دھمکی دیدی۔ چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرزسمیع خان نے کہا کہ موجودہ مارجن پر کام کرنا ممکن نہیں ہے ،12جولائی کو لاہور میں پیٹرولیم ڈیلرز کی ہنگامی میٹنگ طلب کرلی ہے ،میٹنگ میں حکومت سے مطالبات کو حتمی شکل دی جائے گی،بجلی،ملازمین کی تنخواہیں،شرح سود ،ٹیکسز اور دیگر اخراجات میں اضافے کے باعث موجودہ مارجن پر کام کرنا ناممکن ہے۔ سمیع خان نے کہا کہ اسمگل شدہ پٹرول اور ڈیزل سے ڈیلرز کی سیل میں 40فیصد کمی آئی ہے،ملک بھر میں اس وقت 12ہزار آٹ لیٹ ہیں،حکومت ڈیلرز کا پانچ فیصد مارجن بحال کرے،موجودہ مارجن پر کام کرنے سے بہتر ہے کام بند کردیں۔