میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اورنگی ٹائون ، آپریشن کے دوران منشیات فروشوں کی پولیس پر فائرنگ

اورنگی ٹائون ، آپریشن کے دوران منشیات فروشوں کی پولیس پر فائرنگ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان رینجرز (سندھ)اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایرانی کیمپ میں منشیات فروشوں، جرائم پیشہ افراد اور 9جولائی2023کو دو منشیات فروش گروپوں کے درمیان تصادم میں ملوث افراد کے خلاف سرچ اور کومبنگ آپریشن کرکے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ وایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 9جولائی 2023کو کراچی اورنگی ٹائون کے علاقے ایرانی کیمپ میں دو منشیات فروش گروپوں میں تصادم کے دوران اسلحے کی نمائش اورآزادانہ استعمال کیا گیااور پولیس پر بھی فائرنگ کی گئی۔ پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کومبنگ آپریشن کیا۔ کومبنگ آپریشن کے دوران ملزمان سے اسلحہ، ایمونیشن اور بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کوبمعہ اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں