میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طالبان کے حکومتی فورسز پر حملے، متعدد شہروں میں جنگ

طالبان کے حکومتی فورسز پر حملے، متعدد شہروں میں جنگ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

افغانستان کے 26 صوبوں میں حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری ہے، غزنی اور قندھار سمیت کئی بڑوں شہروں پر قبضہ کے لیے گھمسان کا رن جاری ہے، کابل سمیت کئی بڑے شہروں میں بے یقینی کی صورت حال ہے۔افغانستان میدان ِ جنگ بن چکا، افغان میڈیا کے مطابق اس وقت 34 میں سے 26 صوبوں میں حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ قندھار، قندوز، کابل، تخار، بامیان، پروان اور بلخ صوبوں میں طالبان نے افغان فورسز پر حملے کئے ہیں۔طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ قندھار شہر میں پولیس اسٹیشن اور کئی چیک پوسٹوں کا قبضہ حاصل کر لیا ہے۔ صوبہ قندوز میں حکومتی فورسز کے دو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گئے۔ صوبہ پکتیکا میں سکیورٹی اہلکار مزاحمت کئے بغیر طالبان کے ساتھ شامل ہو گئے۔ادھر افغان عوام حکومت اور طالبان سے جنگ بندی کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ کابل کے شہریوں کا کہنا ہے چار دہائیوں سے بدامنی میں رہنے پر مجبور ہیں، اب ان کے ملک میں امن ہو جانا چاہے۔ شہری کا کہنا تھا کہ فریقین لڑ رہے ہیں اور عوام بیچ میں پھنس چکے ہیں۔ افغان شہریوں نے موجودہ صورت حال پر امریکا کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو افغانستان کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں