پلی بارگین کرنے والے 10افسران ، ملازمین کو سزائیں دینے کا اعلان
ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ جولائی ۲۰۲۱
شیئر کریں
محکمہ بلدیات سندھ نے عدالتی احکامات پر نیب سے پلی بارگین کرنے والے 10افسران اور ملازمین کو مختلف سزائیں دینے کا اعلان کردیا ہے۔جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر قومی احتساب بیورو (نیب) سے 25 لاکھ روپے سے کم میں پلی بارگین کرنے والے افسران اور ملازمین کی رینک کم کردی گئی ہے اور انکریمنٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جن افسران کو سزا دی گئی ہے، ان میں گریڈ 18 کے محمد شریف ناریجو، گریڈ 17 کے افسر منیر احمد خواجہ، گریڈ 18 کے افسرشکیل احمدمیمن، گریڈ 18 کے افسر اورنگزیب مگسی، گریڈ 17 کے افسر محمد علی شاہ، گریڈ 16 کے ملازم لیاقت علی خواجہ، گریڈ 11کے ملازم محمد اسلم کوریجو، اکائونٹس برانچ کے گریڈ 11کے ملازم ظہیر اکبر راہپوٹو اور اقبال قاسم جونیجو شامل ہیں۔