پائیدار امن قائم کرنے کا واحد راستہ بات چیت اور مفاہمتی عمل ہے‘ محبوبہ مفتی
ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ جولائی ۲۰۲۱
شیئر کریں
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ برصغیر میں پائیدار امن قائم کرنے کا واحد راستہ بات چیت اور مفاہمتی عمل ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے یہ بات جموں خطے کے دورے کے دوسرے روزراجوری اور پونچھ اضلاع کے پارٹی عہدیداروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا ظلم وجبر کے ہتھکنڈے آزمائے ہوئے طریقے ہیں جو کشمیرکی صورتحال میں کوئی تبدیلی لانے میں ناکام رہے۔