میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے کا بیرون ملک پھنسے پاکستانی لانے کیلئے آپریشن کا اعلان

پی آئی اے کا بیرون ملک پھنسے پاکستانی لانے کیلئے آپریشن کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

پی آئی اے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے 32 پروازیں چلائے گی۔ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے بیرونِ ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کیلئے بڑے آپریشن کا اعلان کردیا، پی آئی اے عید الاضحیٰ سے قبل ہم وطنوں کو 32 خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچائے گی۔ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کابل میں پھنسے ہوئے ہم وطنوں کو وطن پہنچانے کیلئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کئے جائیں گے، کابل کیلئے 12 اور 16 جولائی کو خصوصی پروازیں آپریٹ کررہے ہیں، جب کہ خلیجی ممالک سے پاکستان آنے کیلئے 5 خصوصی پروازوں کا اضافہ کردیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق دبئی اور ابوظہبی سے پاکستانیوں کو بوئنگ 777 طیاروں کے ذریعے وطن پہنچایا جائے گا، سعودی عرب کیلئے بھی 10 پروازوں کا اضافہ کردیا گیا ہے، اور وہاں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کئے جائیں گے، تاشقند کیلئے 8 خصوصی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، اور تاشقند کیلئے ایئر بس 320 طیارے آپریٹ ہوں گے، جب کہ پی آئی اے بشکک میں پھنسے ہوئے طالبعلموں کو وطن لانے کیلئے خصوصی پرواز آپریٹ کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں