میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اشتہارات میں کمیشن لینے کا الزام، اجمل وزیر مشیر اطلاعات کے عہدے سے فارغ

اشتہارات میں کمیشن لینے کا الزام، اجمل وزیر مشیر اطلاعات کے عہدے سے فارغ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

اشتہارات میں کمیشن لینے کے الزام میں اجمل وزیر کو مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔اجمل وزیر اور اشتہارات کی کمپنی کے مالک کے درمیان گفتگو ہوئی جس میں جی ایس ٹی اور ٹیکسز میں چھوٹ سے متعلق بات چیت کی گئی۔ مالک کمپنی نے کہا جی ایس ٹی کتنا ہوتا ہے ؟ ہر صوبے کا جی ایس ٹی الگ ہوتا ہے ؟ جس پر اجمل وزیر نے کہا آپ نے اس دن کہا کہ 2 فیصد ٹیکس کٹے گا۔مالک کمپنی نے کہا اشتہارات کا پورا میڈیا پلان بنایا ہوا ہے، 2 نہیں سر 10 فیصد دوں گا، جی ایس ٹی نہیں کٹے گا تو میں زیادہ دوں گا۔ادھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اجمل وزیر کی مبینہ آڈیو لیک کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات دے دیئے۔مبینہ آڈیو میں اجمل وزیر پر اشتہاری کمپنی سے کمیشن لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں