میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس عیدالاضحیٰ سے متعلق رہنما اصول تیار

کورونا وائرس عیدالاضحیٰ سے متعلق رہنما اصول تیار

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے لیے کرونا سے متعلق رہنما اصول تیار کر کے تمام صوبوں کو آ گاہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبوں کے ساتھ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو بھی رہنما اصولوں سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر میں اجلاس کی صدارت کی اور بتایا کہ اصول و ضوابط کے مطابق مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلے برقرار رکھنا، قواعد پر عمل درآمد کے علاوہ مویشیوں کے ریوڑ علیحدہ علیحدہ کیے جائیں گے۔وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی نے مویشی منڈی کی مکمل نگرانی کے لیے مؤثر طریقے کار مرتب کرنے کی ہدایت کی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مویشی منڈیاں مخصوص مدت کے لئے شہروں کے باہر قائم کرنے، منڈیوں میں جانور لانے والے افراد کا ٹیسٹ لازمی قرار دینے اور قواعدوضوابط پر عملدرآمد کے لئے علماء کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز پیش کی۔اسد عمر نے این سی او سی ممبران کو آگاہ کیا کہ عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستانی اعدادوشمار کو مصدقہ قرار دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں