حکومت کا عوام کو آسان اقساط پر قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت نے لوگوں کو آسان اقساط پر قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت معاشی و اقتصادی تھنک ٹینک کا اجلاس ہوا جس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین ،گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور سابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر تجارت رزاق داؤد کے علاوہ شوکت ترین، سلطان الانااور ڈاکٹر اعجاز نبی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اقتصادی ترقی کا مؤثر حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے تھنک ٹینک کی جانب سے بینکاری اور شعبہ مالیات، احساس پروگرام کو مزید بہتر بنانے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو سہولتوں کی فراہم سے متعلق تجاویز کو سراہا۔