میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک بحریہ کا سمندر میں اینٹی نارکوٹکس آپریشن

پاک بحریہ کا سمندر میں اینٹی نارکوٹکس آپریشن

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاک بحریہ نے کراچی کے مضافات میں مبارک ویلیج کے قریبی سمندر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر اینٹی نارکوٹکس آپریشن کے دوران تقریباََ تین سو ملین روپے مالیت کی 675 کلوگرام حشیش اور 4 کلو گرام ہیروئن قبضے میں لی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے یہ پیچیدہ آپریشن اینٹی نارکوٹکس فورس کے تعاون، مستقل نگرانی اور اینٹلی جنس کی بنیاد پرکیا۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ مزید کاروائی کے لئے منشیات کو اینٹی نار کوٹکس فورس کے حوالے کر دیاگیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ آپریشن پاک بحریہ کا اپنی سمندری حدود کی حفاظت میں سر گرم رہنیکا مظہر ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں