چینی خاتون میک اپ آرٹسٹ کا کمال، شائقین دنگ رہ گئے
شیئر کریں
چین کی ایک میک اپ آرٹسٹ نے خود کو میک اپ کی مدد سے مائیکل جیکسن، جانی ڈیپ، مونا لیزا، ٹیلرسوئفٹ جیسے بڑے نامور فنکاروں کے روپ میں ڈھال لیا، ویڈیو دیکھ کر شائقین حیران رہ گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میک اپ خواتین کا پسندیدہ مشغلہ ہے، کچھ خواتین نے اِسے آرٹ بنا لیا ہے۔ چینی حسینہ کا شمار بھی ایسی ہی ماہر میک اپ آرٹسٹ میں کیا جا سکتا ہے جس نے خود کو نامور فنکاروں کے روپ میں ڈھال لیا ہے۔چین سے تعلق رکھنے والی ’یووا میکا‘ نامی میک اپ آرٹسٹ میل فیمیل ہر فنکار کے روپ میں ڈھل جانے میں ماہر ہیں اور امریکی اداکار جونی ڈیپ، امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن، گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ، آئن اسٹائن، مونا لیزا سمیت مختلف شخصیات کا میک اپ کے ذریعے روپ دھارا اور آرٹ کے شاندار جوہر دکھائے۔یاد رہے کہ یووا میکا میک اپ آرٹسٹ، فنکاروں کا روپ دھار کر انٹرنیٹ پر لاکھوں لوگوں کی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔
https://youtu.be/LNdB-gcyZEs