میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملائیشین آرمی چیف کی پاکستان آمد‘ آرمی چیف سے ملاقات‘ یادگار شہداء پر حاضری دی

ملائیشین آرمی چیف کی پاکستان آمد‘ آرمی چیف سے ملاقات‘ یادگار شہداء پر حاضری دی

منتظم
بدھ, ۱۲ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملائیشین ہم منصب جنرل داتوسری ذوالکفل بن حاجی قسیم نے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاو ن سیکورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہآئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ملائیشین آرمی چیف منگل کو جی ایچ کیو پہنچے تو انہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ،بعد ازاں ملائیشین آرمی چیف نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون باہمی تعلقات خطے کی سیکورٹی کی صورتحال سمیت اہم علاقائی امور زیر بحث آئے، اس موقع پر ملائیشین آرمی چیف کو پاک فوج کے حکام کی جانب سے فوج کے آپریشنل امور اور تربیتی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ملائیشین آرمی چیف کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ پر پاکستان کی تعریف اور پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا گیا۔ ملائیشین آرمی کے سربراہ جنرل داتو سری زلکپل بن قاسم نے منگل کو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔اس کے بعد پرنسپل اسٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا۔انہیں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر ایک بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں ملائیشین آرمی کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ سے ملائشین آرمی چیف جنرل دتوسری زلکفل نے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون باہمی تعلقات خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق ملائشین آرمی چیف نیول ہیڈکوارٹر کے دورے پر پہنچے تو اس موقع پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا ۔بعدازں نیول چیف سے ملائشین آرمی چیف نے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات آپریشنل افیئرز اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت اہم نوعیت کے معاملات زیر بحث آئے ملائشین آرمی چیف کو پاک نیوی کے امور کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا جس پر ان کی جانب سے اطمینان کا اظہار اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک نیوی کے کردار کو سراہا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں