میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انسانی اسمگلنگ کیس، صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد

انسانی اسمگلنگ کیس، صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی شرقی کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بچوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے اور سمگلنگ کے کیس میں سماجی کارکن صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔صارم برنی کے خلاف انسانی سمگلنگ اور دھوکا دہی کے کیس کی سماعت ہوئی۔سٹی کورٹ میں دوران سماعت پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم صارم برنی ہر جگہ جھوٹ بول رہا ہے ، ملزم نے کہا تھا کہ حیا نامی بچی کے والدین اسے خود چھوڑ کر گئے تھے جبکہ حیا کی والدہ کا بیان ہے کہ میں اپنی بچی کو لینے گئی تو صارم برنی نے مجھے بھگا دیا۔پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے اس لیے ضمانت منظور نہ کی جائے ، ملزم پر 20سے زائد بچوں کی ا سمگلنگ کا الزام ہے ۔عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ، بعدازاں عدالت نے ایف آئی پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں