میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی اسمبلی، وزیراعظم کی سو دنوں میں صرف دودفعہ شرکت

قومی اسمبلی، وزیراعظم کی سو دنوں میں صرف دودفعہ شرکت

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورکٹ (فافن) نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں برس تشکیل پانے والی 16 ویں قومی اسمبلی کے ابتدائی 100 دنوں میں وزراء کی شرکت انتہائی کم رہی اور وزیراعظم شہبا زشریف صرف دو اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی حاضری سب سے زیادہ رہی۔فافن نے 16ویں قومی اسمبلی کے ابتدائی 100دنوں کی رپورٹ جاری کر دی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے مجموعی طور پر 23 دن اجلاس ہوئے اور ان کا دورانیہ ساڑھے 66گھنٹے رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف صرف دو اجلاس میں شریک ہوئے اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں ان کی شرکت کا تناسب 10فیصد رہا۔فافن نے ماضی کے وزرائے اعظم سے موازانہ کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا بطور وزیراعظم ابتدائی 100 دن میں حاضری کا تناسب 29فیصد اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا 26 فیصد تھا۔موجودہ اسمبلی کے اراکین کے حوالے سے بتایا گیا کہ قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی اجلاس میں شرکت 88 فیصد رہی، اسپیکر ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی حاضری کا تناسب 82 فیصد رہا۔فافن کے مطابق ابتدائی 100 روز میں 310 ارکان اسمبلی میں سے 159ارکان نے دوران اجلاس متحرک انداز میں کارروائی میں حصہ لیا جبکہ ارکان اسمبلی کی اوسط حاضری 230 اراکین اسمبلی پر مشتمل رہی۔قومی اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے قومی اسمبلی کی کارروائی میں سب سے زیادہ حصہ لیا جبکہ وفاقی وزرا کی حاضری انتہائی کم رہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں