9مئی کو حساس عمارات پر حملہ آوروںکی بڑی تعداد تاحال آزاد
شیئر کریں
جناح ہاؤس اور دیگر اضلاع میں واقع حساس تنصیبات پر حملے سے متعلق تیس دنوں میں پنجاب پولیس ملوث شرپسندوں کی گرفتاری میں کس حد تک کامیاب رہی؟ رپورٹ کے مطابق جناح ہاؤس کے اندر جاکر توڑ پھوڑ کرنے والے صرف 38 فیصد شرپسند گرفتار ہوسکے اور جناح ہاؤس میں داخل ہونے والوں میں سے 54 فیصد کی شناخت کی جاسکی اور جناح ہاؤس کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے والے صرف 28 فیصد شرپسندوں کو پکڑا جاسکا۔اسی طرح جی ایچ کیو راولپنڈی میں توڑ پھوڑ کرنے والے صرف 38 فیصد شرپسند گرفتار ہوئے، آئی ایس آئی دفتر فیصل آباد پر دھاوا بولنے والے 39 فیصد ملزمان پکڑے گئے، گوجرانولہ کینٹ پر بلوہ کرنے والے 39 فیصد شرپسندوں کو ہی پکڑا جاسکا۔مزید برآں پی اے ایف بیس میانوالی جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 66 فیصد گرفتاریاں ممکن ہوئیں، چھ اہم تنصیبات پر بلوہ کرنے والوں میں سے مجموعی طور پر صرف 36 فیصد ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جاسکیں۔