میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آنکھیں کھولیں، تعصب چھوڑیں بجٹ میں بہت کچھ نظر آئیگا وزیرِ اعلی سندھ

آنکھیں کھولیں، تعصب چھوڑیں بجٹ میں بہت کچھ نظر آئیگا وزیرِ اعلی سندھ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں جو ترقی ہوئی اس کی وجہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں موجود استحکام ہے۔کراچی میں پوسٹ بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 برسوں میں سندھ میں ایک ہی وزیر خزانہ رہا جس نے سارے بجٹ دیے اور یہ استحکام پیپلز پارٹی لائی ہے جو اب پورے پاکستان میں لائے گی، استحکام کی علامت پیپلز پارٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک سندھ کے جتنے بجٹ پیش کیے گئے ان میں سے 25 فیصد میں نے اور میرے والد صاحب نے پیش کیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کرتی آئی ہے اور کرتی رہے گی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں پیپلز پارٹی کو عوام کیوں ووٹ دیتے ہیں، اس لیے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کرتی ہے،لوگ ووٹ دیتے ہیں اور ہم ڈلیور کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کی بجٹ میں سب سے زیادہ بجٹ تعلیم، صحت اور امن و امان اور لوکل گورنمنٹ کے شعبوں میں رکھی گئی ہے جو کہ بہت ضروری شعبے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہ گزشتہ سال جیسے ہی ختم ہوا تو سندھ میں تباہ کن سیلاب آگیا اور یہ سیلاب بہت تباہ کن تھا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تباہ کن سیلاب، مہنگائی اور اضافی خرچوں کے باوجود بھی جب یہ سال ختم ہو رہا ہے تو اس میں سندھ نے ریکارڈ ترقیاتی اخراجات ہوئے ہیں اور اس سے پہلے 2017-18 میں اتنے اخراجات ہوئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں