گزشتہ ہفتے 23 پولیس مقابلے4ڈاکو ہلاک 30 زخمیوں1331گرفتار
شیئر کریں
کراچی (رپورٹ سجاد کھوکھر) کراچی ترجمان پولیس نے گزشتہ ہفتہ کی کراچی پولیس کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کر دی کراچی پولیس کے گزشتہ ہفتے 23 پولیس مقابلے پیش آئے 4 ڈاکو ہلاک 30 زخمیوں سمیت 1331 ملزمان گرفتار کیئے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر ڈیڑھ من چرس 149 عدد اسلحہ اور 61 گاڑیاں برآمد ہوئیں ترجمان کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیش آ نے والے واقعات و کارکردگی رپورٹ پیش کر دی شہر بھر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوں سے کراچی پولیس کے 23 مقابلے رونما ہوئے پولیس مقابلوں کے دوران چار ڈاکوں ہلاک جبہ تیس زخمیوں سمیت 41 ڈاکوں کو گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان سے 36 مختلف اقسام کے غیر قانونی اسلحہ اور 17 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں جبکہ برآمد ہونے والے اسلحہ کو فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1331 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا تاہم پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 58 کلو 337 گرام چرس، ایک کلو 834 گرام ہیروئین، 75 شراب کی بوتلیں اور بھاری مقدار میں آئس/کرسٹال برآمد کی گئی گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 149 سے زائد مختلف اقسام کے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن تحویل میں لیا گیاکراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی گئیں اور چوری شدہ 54 موٹرسائیکلیں اور سات گاڑیاں برآمد کر کے تحویل میں لے لی گئیں کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کیئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے