میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعتِ اسلامی کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے نہیں دیں گے حافظ نعیم الرحمن

جماعتِ اسلامی کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے نہیں دیں گے حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے نہیں دیں گے، پیپلز پارٹی فاشسٹ جماعت ہے بلاول بھٹو کی فاشسٹ پارٹی کو کراچی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے اور ان کی فسطائیت کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جس کی اکثریت ہے اسے تسلیم کیا جائے، اس سے صوبے اور ملک کی بہتری ہے، کراچی کے مینڈیٹ پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو نہیں پتہ، حلقہ بندیاں اور ووٹر لسٹیں جعلی ہیں، کل بھی کچھ چیئرمین لاپتہ ہو گئے تھے، نشستوں کے اعتبار سے جماعتِ اسلامی کی تعداد زیادہ تھی، آر اوز کے ذریعے ہماری اکثریت ختم کی گئی۔جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو پتہ نہیں چلتا ہے کہ الیکشن کمیشن یرغمال بن رہا ہے، الیکشن کمیشن سب دیکھ رہا ہے، کوئی اثر نہیں پڑتا، کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ صرف 6 یوسیز کے کیس ہم کل سپریم کورٹ لے کر جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے 11 نمبر کم ہوں گے اور ہمارے 40 بڑھیں گے، 3 لاکھ ووٹ پر کہتے ہیں کہ ہم آگے ہیں، پیپلز پارٹی کے پاس ایک ہی آپشن ہے قبضے کا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں