میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت پیٹرول کی قیمت 310روپے تک پہنچائے گی، شوکت ترین

حکومت پیٹرول کی قیمت 310روپے تک پہنچائے گی، شوکت ترین

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی 35 روپے اور بڑھائیں گے، لوگوں کے اوپر ایک اور مہنگائی کا طوفان آئے گا، مہنگائی زیادہ ہوگی تو کاروبار کیسے بڑھے گا،بجٹ میں کافی چیزوں میں وہ انکم دکھائی ہے جو ہے ہی نہیں،یہ پرانے پاکستان کی طرز پر چل رہے ہیں،بجٹ خسارہ 4 اعشاریہ 2 ٹریلین روپے ہے، حکومت کو کہتا ہوں کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں، فنانس ایک سنجیدہ معاملہ ہے، حکومت اس پر تو سنجیدہ ہو جائے، حکومت کوکہتا ہوں نمبرز جھوٹ نہیں بولتے،نمبر سیدھے کرلیں ،43 ملین نئے ٹیکس پیئر کا ڈیٹا میں چھوڑ کر آیا ہوں، میرے خیال میں آئی ایم ایف میں ان کو مشکل ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ یہ بجلی کے مہنگے کارخانے لگا کر گئے، بجٹ میں کافی چیزوں میں وہ انکم دکھائی ہے جو ہے ہی نہیں، یہ پرانے پاکستان کی طرز پر چل رہے ہیں۔شوکت ترین نے کہا کہ بجٹ خسارہ 4 اعشاریہ 2 ٹریلین روپے ہے، حکومت کو کہتا ہوں کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں، فنانس ایک سنجیدہ معاملہ ہے، حکومت اس پر تو سنجیدہ ہو جائے، حکومت کوکہتا ہوں نمبرز جھوٹ نہیں بولتے، میں کہتا ہوں کہ نمبر تو سیدھے کرلیں۔عمر ایوب نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کے ذہن میں ہے 2 مہینے بعد خودکشی کرنی ہے،عوام حکومت کو پتھر مارے گی ۔ انہوںنے کہاکہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 سو سے 3 سو 10 روپے لیٹر ہوجائیگی ،پٹرول مہنگا ہونے سے معیشت رک جائیگی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں