میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گستاخانہ بیان ،بھارت میں مظاہرین پرپولیس کی فائرنگ 2مسلمان شہید

گستاخانہ بیان ،بھارت میں مظاہرین پرپولیس کی فائرنگ 2مسلمان شہید

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے رہنماوں کی جانب سے پیغمبر اسلام ﷺسے متعلق نازیبا تبصروں کے ردعمل میں ایشیا بھر کے ممالک میں مسلمان زبردست احتجاجی مظاہروں کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ جبکہ بھارت میں مظاہرین پرپولیس نے گولی چلادی دومسلمان شہیدہوگئے ،میڈیارپورٹس کے مطابق تنازع کے ردعمل میں گزشتہ روز مختلف ممالک کی سڑکوں پر اس حوالے سے اب تک کا سب سے بڑا احتجاج دیکھنے میں آیا، بنگلہ دیش میں پولیس کے اندازے کے مطابق ایک لاکھ سے زائد لوگ سڑکوں پر جمع ہوئے۔دارالحکومت ڈھاکہ میں مظاہرین میں شامل ایک شخص امان اللہ امان نے کہا کہ ہم آج یہاں بھارتی حکومت کے عہدیداروں کی جانب سے ہمارے پیغمبر ﷺ کی توہین کیے جانے کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے جمع ہیں۔شہر میں ہجوم نے نریندر مودی کی مذمت میں نعرے لگاتے ہوئے ذمہ داران کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا اور اسلام دشمنوں کو خبردار کیا کہ وہ محتاط رہیں۔دنیا کے سب سے بڑے مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا میں تقریبا 50 مظاہرین نے جکارتہ میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے ایک ریلی نکالی۔ادھربھارت میں حکمران اتنہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے رہنماوں کی جانب سے پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف گستاخانہ تبصرے کے خلاف مظاہروں کے دوران 2 مظاہرین جاں بحق ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں بھارتی پولیس نے 2 مظاہرین کو گولی مار دی اور 130 سے زائد افراد کو سڑکوں پر نکالی جانے والی ریلیوں کے دوران گرفتار کر لیا۔رانچی میں ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس گولی چلانے پر مجبور ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔افسران نے کہا کہ ہجوم نے مسجد سے بازار تک مارچ نہ کرنے کے احکامات کی خلاف ورزی کی اور جب پولیس نے لاٹھی چارج سے ریلی کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو ٹوٹی ہوئی بوتلیں اور پتھر پھینکے گئے۔مقامی رہائشی شبنم آرا ء نے بتایا کہ حکام نے شہر میں انٹرنیٹ کنکشن کاٹ دیا اور کرفیو نافذ کر دیا، دن بھر ماحول کشیدہ رہا، ہم امن اور ہم آہنگی کی دعا کر رہے ہیں۔گزشتہ ہفتے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کی جانب سے ایک ٹی وی شو کے دوران پیغمبر اسلام ﷺ کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس دیے جانے کے بعد سے بھارت اور مسلم دنیا میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہو رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں