میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی لانڈرنگ کیس ، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

منی لانڈرنگ کیس ، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

جج اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور اعجاز حسن اعوان نے 16ارب روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف سمیت دیگر16 ملزمان کی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو 10،10لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے شریک ملزمان کو دو، دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے تمام ملزمان کو پانچ روز کے اندر، اندر ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ شریک ملزمان رمضان شوگر مل کے ملازمین ہیں۔ واضح رہے کہ ہفتہ کے روز ایف آئی اے پراسیکیوٹر فاروق باجوہ اور ملزمان نے کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے کی جانب سے 16ارب روپے کے منی لانڈرنگ کے کیس میں تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں جمع کرویا جاچکا ہے۔ جبکہ ملزمان گزشتہ ڈیڑھ برس سے عبوری ضمانتوں پر تھے تاہم ہفتہ کے روز عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں