میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عزیربلوچ نے گارڈن میں اسلحہ دھماکاخیزمواددفن کرنے کاانکشاف کیا، رینجرزافسرکاعدالت میں بیان

عزیربلوچ نے گارڈن میں اسلحہ دھماکاخیزمواددفن کرنے کاانکشاف کیا، رینجرزافسرکاعدالت میں بیان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

مدعی مقدمہ رینجرز کے ڈی ایس آر نے لیاری گینگ وار سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف اہم بیان قلمبند کرادیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف دھماکہ خیز مواد کے مقدمہ میں اہم پیش رفت ہوئی۔مدعی مقدمہ رینجرز کے ڈی ایس آر جہانزیب خان کے قلمبند کرائے گئے بیان کے مطابق 2016 میں وزیر بلوچ کی گرفتاری کے بعد نوے روزہ ریمانڈ حاصل کیا۔ عزیر بلوچ گینگ وار کا لیڈر تھا۔دوران تفتیش عزیر بلوچ نے گارڈن میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد دفن کرنے کا انکشاف کیا۔ عزیر بلوچ نے کہا کہ وہ جگہ کہ نشاندہی کرسکتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ملزم کی نشاندہی پر گارڈن میں زیر زمین دفن ایل ایم جی، راکٹ اور لانچر سمیت گولیاں برآمد ہوئیں۔ کارروائی میں زمین میں دفن دستی بم، اعوان گولے اور لانچر بھی برآمد کئے۔ تمام اسلحہ کو فرانزک کے لئے ضابطے کے مطابق بھیجا گیا۔رینجرز افسر نے عدالت کو بتایا کہ بارودی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ سے ناقابل استعمال کرکے پولیس کے حوالے کیا۔ سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگنے والی آگ میں کیس پراپرٹی جل کر تباہ ہوگئی۔عذیر بلوچ کے وکیل عابد زمان نے گواہ کے بیان پر جرح کی۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر اور پولیس کو دیئے بیان میں کہیں نہیں ہے کہ تمام گولہ بارود پولیس کے حوالے کیا گیا۔ اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کچرہ کنڈی سے برآمد کیا گیا تو بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کیوں نہیں کیا گیا؟ملزم کے وکیل عابد زمان نے گواہ کے بیان پر جرح مکمل کرلی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کرلیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں