میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئندہ الیکشن میں الیکٹرانک میشن کے استعمال پر سب کو تحفظات ہیں ، پیپلز پارٹی

آئندہ الیکشن میں الیکٹرانک میشن کے استعمال پر سب کو تحفظات ہیں ، پیپلز پارٹی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں الیکٹرانک میشن کے استعمال پر سب کو تحفظات ہیں،ووٹنگ مشین پر اربوں ڈالروں کی بات کی جارہی ہے ہم کہاں سے لائیں گے ؟الیکشن قوانین میں اصلاحات مشاورت سے ممکن ہیں، بل بلڈوز کرنے سے نہیں،یہ الیکشن قوانین میں ایسی تبدیلی لانا چاہتے ہیں جس سے الیکشن سسٹم اور جمہوری نظام کی دھجیاں اڑا دینگے، ہم اس کے راستے میں سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن ، سید نوید قمر اور نیئر حسین بخاری نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شیری رحمن نے کہاکہحکومت عوام سے ووٹ کا حق چھیننا چاہتی ہے، ہم نے الیکشن کمیشن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیاہے۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ الیکشن میں ای وی ایم کے استعمال پر سب کو تحفظات ہیں، حکومت نے بنا مشاورت کے الیکشن قوانین میں ترمیم کا بل بلڈوز کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن ای وی ایم پر پہلے ہی اپنے خدشات کا اظہار کر چکا ہے، الیکشن قوانین میں اصلاحات مشاورت سے ممکن ہیں، بل بلڈوز کرنے سے نہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت آئندہ انتخابات کو ابھی سے متنازع بنا رہی ہے، دھاندلی کے یہ نئے طریقے قابل مذمت ہیں،کیا حکومت اب خود انتخابات کرانا چاہتی ہے؟ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوںنے کہاکہ عجلت میں یہ ایسے قوانین لارہے ہیں جو ملک کے آئینی اداروں کو تصادم میں لارہے ہیں، ان سے ان کے ایم این ایز ایم پی ایز بھی نہیں سمبھالے جارہے اس لئے ایسے قوانین بلڈوز کر رہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ الیکشن قوانین میں ایسی تبدیلی لانا چاہتے ہیں جس سے الیکشن سسٹم اور جمہوری نظام کی دھجیاں اڑا دینگے، ہم اس کے راستے میں سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہونگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں