میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خضدارسے شہزادکوٹ جاتے ہوئے زائرین کی بس کھائی میں جاگری، 23افراد جاں بحق

خضدارسے شہزادکوٹ جاتے ہوئے زائرین کی بس کھائی میں جاگری، 23افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار کرخ بھلونک کے مقام پرزائرین کی بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 23افراد جاں بحق اور 48سے زائد زخمی ہوگئے جن میں بعض کی حالت نازک ہے ،جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،تمام افرادسندھ سے عرس میں شرکت کیلئے وڈھ آئے تھے اور عرس کے بعد واپس لوٹ رہے تھے ۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار کرخ بھلونک کے مقام پرزائرین کی بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 23افراد جاں بحق اور 48سے زائد زخمی ہوگئے،حادثے کے نتیجے میں آصف، نظام الدین، اسد علی، حافظ ہاشم، علی مراد، عاطف علی، نثار، جاویدعلی، زین العابدین، عاشق علی، سہیل، جنید احمد، احسان علی، امان اللہ اور عبدالمجید شامل جبکہ ایک شخص کی شناخت نہ ہوسکی ،جاں بحق ہوگئے ، حادثے میں زخمی ہونے والوں میں محمد خان، بلال احمد، کامران، کلیم اللہ، اسد ، حافظ بلال، محمد امین، حافظ قربان، عرض محمد، حافظ محمد کامل، شفیق احمد، نثاراحمد، عبدالقادر، مختاراحمد، محمد سومار، رفیق احمد، حامد علی، عبدالغفار، نثار احمد، گہور خان، منیر احمد، نوراللہ، غلام مصطفی، حافظ غلام مرتضی ، نورالدین، نورنبی، عرفان، محمد زمان، یاسین، اللہ بچایا، اویس، محمد یاسین، غلام ، سجاد، رحمت اللہ ، اللہ بچایا، دین محمد، محمد یعقوب ، حاجی دین محمد، ابرار جبکہ دوسروں کی شناخت نہ ہوسکی شامل ہیں ۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر )ر( بشیر احمد کے مطابق حادثہ خضدار سے تقریبا 40 کلومیٹر دور تحصیل کرخ میں خضدار رتوڈیرو شاہراہ پر بھلونک کے مقام پر پیش آیا، جہاں ایک بس تیز رفتاری کی وجہ سے موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں