میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ق لیگ کی ناراضگی برقرار،اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت سے گریز

ق لیگ کی ناراضگی برقرار،اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت سے گریز

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حکومت کی تاہم اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق )نے شرکت نہیں کی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کا کوئی رکن اسمبلی اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔ اس حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں حکومت کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق حکومت سے ابھی تک ناراض ہے،اسی لیے بلائی گئی پارلیمانی پارٹی میٹنگ میں پاکستان مسلم لیگ(ق) نے شرکت نہیں کی۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ بلائی گئی تھی جس میں تمام اتحادی جماعتوں کو بلایا گیا تھا،تاہم پاکستان مسلم لیگ(ق) کے ارکان اس میں شریک نہ ہوئے۔چند روز قبل بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مسلم لیگ ق کے رکن طارق بشیر چیمہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔مسلم لیگ (ق) کے ارکان وزیراعظم سے الگ ملاقات کے دوران اپنے تحفظات پیش کرنا چاہتے تھے تاہم وزیراعظم کی جانب سے ابھی تک انہیں وقت نہیں دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں