منگوپیر میں غیر قانونی تعمیرات‘ لینڈ گریبرز کیخلاف آپریشن
شیئر کریں
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کی ہدایت پر لینڈمافیا اور انکروچمنٹ کے خلاف ضلع ویسٹ میں آپریشن کیپٹن (ر)عاصم خان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کی ھدایت پر ضلع ویسٹ تھانہ منگوپیر کی حدود اجمیر گوٹھ میں غیر قانونی تعمیرات اورلینڈ گریبنگ کے خلاف ایک بڑا آپریشن کیا گیا جبکہ آپریشن کی نگرانی ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری نے کی۔ ایس پی اورنگی۔ ایس ڈی پی منگوپیر- یس ایچ منگوپیر اور دیگر افسران نے معاونت کی۔آپریشن میں ضلع ویسٹ کے ایس ڈی پی اوز۔ایس ایچ اوز- لیڈی پولیس افسران کی بڑی تعداد نے سیکیورٹی مہیا کی ہے اس موقع پر ڈی آئی جی کیپٹن (ر) عاصم خان نے کہا کہ ضلع ویسٹ میں لینڈ مافیا اور لینڈ گریبرز سرگرمِ عمل ہیں جو سرکاری زمینوں پر تجاویزات قائم کرکے ان پر ناجائز قبضہ کرلیتے ہیں اور اسے لوگوں کو فروخت کر دیتے ہیں جسکے باعث جائز حقدار محروم ہوجاتا ہے ایسے عناصر کے خلاف عدالت عالیہ کے حکم سے سخت کارروائی کی جارہی ہے اور یہ آپریشن ان ناجائز قابضین کے خاتمے تک جاری رہے گا۔جبکہ آپریشن کے دوران سیکڑوں غیرقانونی مکانات کو زمین بوس کیا گیا جبکہ ہائی کورٹ کے احکامات CP No D1539/2019 پر عمل کرتے ہوئے تھانہ منگھوپیر کی حدود اجمیر گوٹھ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جبکہ ضلع ویسٹ کے 6 ڈی ایس پی, 11 ایس ایچ اوز اور تقریبا 550 سے زائد پولیس کے افسران, جوانوں اور لیڈی پولیس نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے. انکروچمنٹ آپریشن میں 104 غیر قانونی گھروں کو مسمار کیا گیا. اور آئیندہ غیر قانونی قبضے سے محفوظ رکھنے کے لیئے اقدامات کئے گئے ۔ کیپٹن (ر) عاصم خان ڈی آئی جی ویسٹ زون نے ناجائز تجاویزات کے خلاف کامیاب آپریشن کرنے پر ایس ایس -66 پی ضلع ویسٹ اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی اسپرٹ کا مظاہرہ کرنے کی ھدایت کی ۔