میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بڑی گرفتاریاں ہوگئیں، اللہ تعالی کو پاکستان پر رحم آگیا ہے: وزیراعظم

بڑی گرفتاریاں ہوگئیں، اللہ تعالی کو پاکستان پر رحم آگیا ہے: وزیراعظم

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماوں کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی گرفتاریاں ہوگئیں، اللہ تعالی کو پاکستان پر رحم آگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اپوزیشن رہنماوں کی گرفتاری کا بھی تذکرہ رہا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے اجلاس میں اپوزیشن رہنماوں کی گرفتاری پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی گرفتاریاں ہوگئیں، اللہ تعالی کو پاکستان پر رحم آگیا ہے، جو لوگ پکڑے جارہے ہیں اس سے ہمارے بیانیے کو تقویت ملے گی۔کرپٹ افراد کی آگے بھی گرفتاریاں ہونگی،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہذب معاشروں میں چھوٹے بڑوں کے لیے الگ قانون نہیں ہوتا،نئے پاکستان میں سب کے لیے یکساں قانون ہوگا۔ چھوٹے طبقے کے لیے بجٹ میں خصوصی مراعات رکھ رہے ہیں، سماجی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔،اس دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ترقیاتی فنڈز جاری نہ ہونے پر شکایتوں کے انبار لگا دیے جس پر عمران خان نے ارکان کو جلد فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد ارکان اسمبلی کے حلقوں کے لیے فنڈز جاری کردیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں