میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
2016میں نفرت انگیز تقاریر،لندن میں ایم کیو اایم کے بانی گرفتار

2016میں نفرت انگیز تقاریر،لندن میں ایم کیو اایم کے بانی گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

برطانوی پولیس نے 2016میں نفرت انگیز تقاریر کے مقدمات میں لندن میں متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا۔ میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے منگل کوصبح سویرے الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔برطانوی پولیس نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی جبکہ اس وقت ان کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی۔ شمالی لندن میں ان کے گھر پر چھاپے میں 15 پولیس افسران نے حصہ لیا۔الطاف حسین کو 2016میں نفرت انگیز تقاریر کے مقدمات میں حراست میں لیا گیا۔ ان کے حوالے سے پاکستانی حکومت نے تفصیلات برطانیہ کو فراہم کی تھیں اور لندن پولیس اپنے قانون کے مطابق الطاف حسین سے تحقیقات کرے گی۔دوسری جانب میٹرو پولیٹن پولیس نے الطاف حسین کا نام لیے بغیر اپنے بیان میں کہا کہ منگل کے روز ایم کیو ایم کے ایک شخص کو گھر سے گرفتار کیا گیا جس کی عمر 60 سال ہے، اس کی گرفتاری برطانوی قانون کی سیکشن 44 کی خلاف ورزی کے تحت عمل میں آئی اور اس کے خلاف جان بوجھ کر جرم کی مدد اور حوصلہ افزائی کا الزام ہے۔میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کو اگست 2016 اور اس سے پہلے کی اشتعال انگیز تقاریر کے تناظر میں گرفتار کیا گیا، جبکہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر اس کیس کی تحقیقات کی گئیں۔واضح رہے کہ الطاف حسین پاکستان میں قتل و غارت، دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں