انفارمیشن گروپ کی اعلیٰ خاتون افسر زاہدہ پروین سیکریٹری اطلاعات تعینات
شیئر کریں
انفارمیشن گروپ کی گریڈ 21کی اعلیٰ خاتون افسر زاہدہ پروین کو سیکریٹری وزارت اطلاعات و نشریات تعینات کردیا گیا، 11جون کو تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی ا علیٰ خاتون افسر زاہدہ پروین وزارت میں ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے پر فائز تھیں اور انہیں سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کا فوری طورپر اطلاق ہوگا۔ نئی سیکریٹری اطلاعات و نشریات زاہدہ پروین اس سے قبل صدر مملکت کی پریس سیکرٹری اور متحدہ عرب امارات میں پریس اتاشی رہ چکی ہیں۔ انفارمیشن گروپ سے تعلق ہونے کے پیش نظر حکومت کی طرف سے توقع ظاہر کی گئی ہے کہ وہ اس اہم ذمہ داری کے حوالے سے مزید اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گی اور حکومتی توقعات پر پورا اُتریں گی۔ وزارت اطلاعات و نشریات اور اس کے ذیلی اداروں میں بھی انفارمیشن گروپ سے سیکریٹری اطلاعات کی تعیناتی پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا گیا۔