میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فلسطین کے حق میں احتجاج، کولمبیا یونیورسٹی سے 65طلبا کا اخراج

فلسطین کے حق میں احتجاج، کولمبیا یونیورسٹی سے 65طلبا کا اخراج

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

طلبا کو عبوری معطلی پر رکھا گیا ، ہاسٹل، امتحانات اور کیمپس میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی
جب قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اس کے نتائج بھی ہوتے ہیں،یونیورسٹی انتظامیہ

نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والے 65 سے زائد طلبا کو معطل کر دیا ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ان طلبا کو عبوری معطلی پر رکھا گیا ہے اور انہیں ہاسٹل، امتحانات اور کیمپس میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق انتظامیہ نے مزید بتایا کہ دیگر کالجوں کے طلبا اور سابق طالب علموں سمیت 33 افراد کو کیمپس سے باہر نکال دیا گیا ہے ۔ یہ اقدام بدھ کو اس وقت اٹھایا گیا جب یونیورسٹی حکام کی درخواست پر نیویارک پولیس کو بلایا گیا اور مظاہرہ ختم کرایا گیا۔یہ مظاہرہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف طلبا کی جانب سے کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کی اسرائیل حمایتی کمپنیوں سے سرمایہ نکالنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین نے یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کے ایک حصے پر بھی قبضہ کیا تھا۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جب قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اس کے نتائج بھی ہوتے ہیں۔ ادھر مظاہرین کی نمائندگی کرنے والے طلبا نے فوری طور پر معطلی پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں