چیف جسٹس کی توسیع ملازمت کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے ، قمر زمان کائرہ
شیئر کریں
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے کچھ لوگ چیف جسٹس کو توسیع دینا چاہتے ہیں،توسیع دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے ۔ قمرالزمان کائرہ نے ایک انٹرویومیںکہاکہ حکومت کی طرف سے کچھ لوگوں کے چیف جسٹس کو توسیع دینے کے اشارے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلے سے ایک رائے تھی کہ سپریم کورٹ کے ججز کی عمر 68اور ہائی کورٹس کے ججز کی عمر 65سال کی جائے ، چیف جسٹس کو توسیع دینے کا فیصلہ بڑا سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے ۔قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ وکلا کے اندر سے کچھ لوگوں کا خیال یہ بھی ہے کہ ہائی کورٹ کے ججز کی عمر 65سال کی جائے تاکہ سب کو برابر مواقع ملیں۔ انہوں نے کہاکہ اس پر کوئی سنجیدہ بحث شروع نہیں ہوئی نہ قانون سازی آئی ہے ،چیف جسٹس کو توسیع دینے پر پیپلزپارٹی کی رائے دینا قبل از وقت ہوگا، یہ معاملہ ابھی ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے ۔