میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کے مالک صرف سویلین ہیں، عارف علوی

پاکستان کے مالک صرف سویلین ہیں، عارف علوی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اس وقت تمام ادارے بند گلی میں چلے گئے ہیں، پاکستان کے مالک صرف سویلین ہیں، آئین اور بات چیت کے علاہ کوئی راستہ نہیں ۔سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت اس لیے ہی بناتے ہیں کہ راستے نکلیں، جب کوئی بند گلی میں چلا جائے تو معاملات تباہی کی طرف جاتے ہیں، جتنی دہشت گرد تنظیمیں بنتی ہیں اس لیے بنتی ہیں جب کوئی راستہ نا ملے ۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت سارے ادارے بند گلی میں چلے گئے ہیں، اللہ راستہ دکھائے گا۔سابق صدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اس لیے کہتے ہیں کہ آئین کے بغیر کوئی راستہ نہیں، راستے کے اعتبار کے باوجود وہ کہتے ہیں کہ ہم نے بات نہیں کرنی تو اس کے بغیر کوئی حل نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستاں کے مالک صرف سویلین ہیں، زیادہ تعداد عوام کی ہے ۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ پاکستان میں حادثاتی جمہوریت ہے ، حادثہ ہوا، سابق وزیر اعظم بے نظیر شہید ہوئیں اور جمہوریت واپس آئی، ڈر ہے کہ پھر کوئی حادثہ نہ ہو جائے ، جھوٹ کی دیواروں پر معیشت کھڑی نہیں رہ سکتی۔بعد ازاں گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے قربانیاں دینے اور سزا پانے والوں کے گھروں میں جانے کی ہدایت کی تھی۔انہوں نے کہاکہ 9مئی کے بے گناہ کارکنوں کے گھروں میں جارہا ہوں، تحریک انصاف کی پالیسی یہ ہے کہ کارکنوں کے گھروں میں جاکر تسلی دوں۔سابق صدر نے کہا کہ بے گناہ کارکنوں کو تسلی دی کہ یہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔ اس دوران جب صحافیوں کی جانب سے ڈاکٹر عارف علوی سے سوالات کیے گئے کہ کہ پی ٹی آئی کو کس طرح کی پیشکش ہوئی جو نہیں مانی گئی؟ بطور صدر آپ 9 مئی واقعہ کی مذمت کرتے رہے اور اب ان ملزمان کے گھروں میں جارہے ہیں؟ تو سابق صدر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دئیے بغیر واپس وہاں سے روانہ ہو ئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں