دھوپ کا چشمہ۔۔لہراتا مکا ، چہرے پرمسکراہٹ ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کا دبنگ انداز
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ مئی ۲۰۲۳
شیئر کریں
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر عمران خان نے دبنگ انداز میں انٹری دی ۔ دھوپ کا چشمہ پہنا ہوا ۔ مکا بھی لہرایا اور چہرے پر مسکراہٹ بھی نظر آئی درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر عدالت میں وکیل کی جانب سے عمران خان کے حق میں نعرے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور انتباہ کیا کہ ایسے نہیں چلے گا ۔عمران خان کی دوبارہ گرفتاری کیلیے پنجاب پولیس کی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر موجود رہی ۔پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔۔۔پولیس رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی ۔عمارتوں پراسنائپرز موجود تھے ۔