میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائی کورٹ ،کورنگی میں پارک کی زمین پر بدھ بچت بازارکے خاتمے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ ،کورنگی میں پارک کی زمین پر بدھ بچت بازارکے خاتمے کا حکم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے کورنگی میں پارک کی زمین پر بدھ بچت بازارکے خاتمے کا حکم دے دیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں کورنگی میں پارک کی زمین پر بدھ بچت بازار لگانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ علاقے کے پارک میں بچت بازار کے نام پر نوجوانوں کو تفریح سے محروم کیا جارہا ہے۔ مثبت سرگرمیوں کے مواقع کم ہونے سے نوجوان جرائم کی طرف راغب ہورہے ہیں۔ آرگنائزر کے وکیل نے موقف دیا کہ ہفتے میں 6 دن پارک عوام کیلئے دستیاب ہوتا ہے، صرف بدھ کو بازار منعقد کیا جاتا ہے۔ بچت بازار سے عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے، یہ بھی مثبت سرگرمی ہے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے بچت بازار کے خاتمے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانے کی یقین دہانی کے بعد درخواست نمٹا دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں