میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
من مانی تشریحات سے انصاف کا بول بالا نہیں ہوگا،بلاول بھٹو

من مانی تشریحات سے انصاف کا بول بالا نہیں ہوگا،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب تک من مانی تشریحات کا چلن رہے گا، انصاف کا بول بالا نہیں ہوگا۔ سانحہ 12 مئی کے شہدا کی قربانیاں اس لیے نہیں تھیں کہ کوئی عدالتی سلطان بنے۔بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی پیغام میں سانحہ 12 مئی کراچی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آزاد عدلیہ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے شہدا نے جانیں قربان کیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی رینکنگ میں پاکستانی عدلیہ جس نمبر پر کھڑی ہے، دنیا کے آگے قوم کے لیے باعثِ شرمندگی ہے۔ ہمارا نظام انصاف عوام کو مفت و فوری انصاف کی فراہمی کی منزل سے آج بھی بہت دور ہے۔انہوںنے کہا کہ قربانیاں اس لیے نہیں تھیں کہ عدالتی سلطان عوام کی منتخب حکومت کو اپنے سیاسی عزائم کی خاطر چلنے ہی نہ دے۔ جب تک جسٹس منیر اور افتخار چوہدری کی من مانی تشریحات کا چلن رہے گا، انصاف کا بول بالا نہیں ہوگا۔پیپلز پارٹی چیئرمین نے کہا کہ لاڈلوں کے لیے ایک قانون اور باقی ملک کے لیے دوسرا قانون، پاکستان اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ آزاد عدلیہ، آئین و قانون کی حکمرانی اور عوام کو بلا امتیاز عدل و انصاف کی مفت فراہمی پیپلز پارٹی کا منشور ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں