جگہ جگہ لاشیں ۔۔ جلی ہوئی گاڑیاں ۔۔ سیاسی کارکنوں اورریلیوں پرحملے
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ مئی ۲۰۲۳
شیئر کریں
سانحہ بارہ مئی کے خلاف وکلا نے یوم سیاہ منایا ، مختلف شہروں میں عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا گیا حیدرآباد کے وکلا یوم سیاہ مناتے ہوئے عدالتی امور کا بائیکاٹ کردیا۔ سکھر ڈسٹرکٹ بار کے وکلا بازں میں سیاہ پٹی باندھ کر احتجاج کیا۔ سندھ بار کونسل کی اپیل پر وکلا کی جانب سے سانحہ بارہ مئی کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا وکلا نے سندھ ہائی کورٹ، ڈسڑکٹ اور سول کورٹس میں سماعتوں کا بائیکاٹ کردیا۔ سکھر ڈسٹرکٹ بار کے وکلا بھی یوم سیاہ کے طور پر عدالتوں کا بائیکاٹ کرکے بازوں میں سیاہ پٹی باندھ کر بار کے احاطے میں احتجاج کیا۔وکلا نے سانحہ بارہ مئی کے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔