میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچ کالونی، ڈکیتی مزاحمت پر ہوٹل کا ملازم جاں بحق، مالک زخمی

بلوچ کالونی، ڈکیتی مزاحمت پر ہوٹل کا ملازم جاں بحق، مالک زخمی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ٹیپوسلطان کے علاقے عمرکالونی بلوچ کالونی پل کے نیچے سروس روڈ پرواقع القادریہ بریانی و ہوٹل پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ہوٹل کا ملازم جاں بحق جبکہ مالک زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کرنے والے ایک ڈکیت کو شہریوں نے پکڑکرتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا دوسرا ڈکیت موقع پرسے فرارہوگیا۔ ایک اور واقعہ میں مواچھ موڑکے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ٹیپوسطان تھانے کے علاقے عمرکالونی شاہراہ فیصل سے متصل بلوچ کالونی پل کے نیچے سروس روڈ پرواقع قادری بریانی اینڈ فاسٹ فوڈ ریسٹورینٹ پرڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرمسلح ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا۔موقع پرموجود شہریوں نے فرارہوتے ہوئے ایک ڈکیت کورنگے ہاتھوں پکڑلیااورتشدد کانشانہ بنانا شروع کردیا جبکہ ایک ڈکیت موقع پرسیفرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ڈاکووں کی فائرنگ سے جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد کو فوری طورپرجناح اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اطلاع ملنے پرپولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے مشتعل شہریوں کے چنگل سے ڈاکوکونکال کراسپتال منتقل کردیا۔فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت52 سالہ عظیم ولد شبیراورزخمی کی شناخت50 سالہ فضل محمد قادری ولد عبدالغفورکے نام سے کی گئی۔ایس ایچ او ٹیپو سلطان امتیازحسین کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا عظیم القادریہ ہوٹل کا ملازم جبکہ زخمی فضل محمد مالک ہے۔واضح رہے کہ شہرقائد میں رواں سال ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے جبکہ درجنوں شہری زخمی ہو چکے ہیں۔موچکو تھانے کے مواچھ موڑ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرنامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سیموٹرسائیکل سوار 48 سالہ محمد سعید بیگ ولد انور بیگ ٹانگ پرگولی لگنے سے زخمی ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں