میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
9 مئی واقعات کے خلاف ، وفاقی کابینہ کی ترجمان پاک فوج کی تائید وحمایت

9 مئی واقعات کے خلاف ، وفاقی کابینہ کی ترجمان پاک فوج کی تائید وحمایت

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات کیخلاف مسلح افواج کے ترجمان کی تائید اور حمایت کرتے ہوئے ریاست آئین قانون قومی وقار کیخلاف منظم دہشت گردی کرنیوالوں سے رعایت نہ برتنے کا فیصلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ اجلاس نے ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیل سے غورکیا۔اعلامیے میں وفاقی کابینہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے افواج پاکستان، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالیاداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔وفاقی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات کیخلاف مسلح افواج کے ترجمان کی تائیداورحمایت کرتے ہوئے ریاست آئین قانون قومی وقار کیخلاف منظم دہشت گردی کرنیوالوں سے رعایت نہ برتنے کا فیصلہ کیا۔وفاقی کابینہ نے کہا کہ پچھتر سال میں پاکستان کا ازلی دشمن جو نہ کر سکا وہ شر پسند جماعت اور اس کے لیڈر نے کر دکھایا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ریاستی اداروں، عمارتوں، جناح ہاؤس،سرکاری اہلکاروں پرحملے دہشتگردی ہے، اس دہشت گردی اور ملک دشمنی کوکسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔وزیر قانون نے کابینہ کوالقادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری اور رہائی پر جبکہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے9 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں کی توڑ پھوڑ پر بریفنگ دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں