میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی گرفتاری: ملک بھر میں 4 ہزار سے زائد افراد گرفتار

عمران خان کی گرفتاری: ملک بھر میں 4 ہزار سے زائد افراد گرفتار

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۲ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد اب تک ملک بھر سے 4 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے 300 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پنجاب پولیس نے صوبے بھر سے  2 ہزار 560 افراد کو گرفتار کیا۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں اب تک 7 افراد جاں بحق اور 152 افراد زخمی ہوئے۔ پشاور میں 4، کوہاٹ 2 اور دیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ زخمی ہونے والوں میں 36 پولیس افسران اور اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا میں 659 افراد گرفتار ہوئے۔ ادھر کراچی میں اب تک 400 افراد گرفتار کیے گئے اور 7 مقدمات درج ہوئے۔ بلوچستان میں بھی  80 افراد کو گرفتار کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں