سابق امریکی کک باکسر اینڈریو ٹیٹ کا عمران خان کی رہائی پر خوشی کا اظہار
جرات ڈیسک
جمعه, ۱۲ مئی ۲۰۲۳
شیئر کریں
سابق امریکی کک باکسر اینڈریو ٹیٹ نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک اچھا اور ایماندار عدالتی نظام موجود ہے۔ اینڈریو ٹیٹ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کو پاکستان سپریم کورٹ کی جانب سے غیر قانونی قرار دے کر ان کی فوری رہائی کا حکم جاری ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں ایک اچھا اور ایماندار عدالتی نظام موجود ہے۔